بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے ضلع لسبیلہ اور ضلع خضدار کے درمیان کرومائیٹ لے جانے والی ٹرکوں پر حملے کہ ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری کردہ بیان میں کہا کہ سرمچاروں نے جمعہ کی شام ساڑھے چھ بجے بیلہ آر سی ڈی روڈ پر ولءِ پٹ کے مقام پر جانی کور(ندی) کے پاس دو ٹرکوں کو نشانہ بنایا جو مقبوضہ بلوچستان کی معدنیات کرومائنٹ سے لدے ہوئے تھے۔ دونوں ٹرکوں کو نشانہ بنا کر جلا دیا گیا۔
میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ مادرِ وطن کی معدنیات کی لوٹ مار کسی بھی قیمت پر قابل قبول نہیں ہے۔ ہم یہ واضح کرتے ہیں کہ ٹرانسپورٹ برادری اس لوٹ مار میں شامل رہا تو وہ اپنی جان و مال کے ذمہ دار خود ہونگے۔ قابض پاکستانی فوج، پاکستانی ہمنواؤں اور وسائل کی لوٹ کھسوٹ میں سہولت فراہم کرنے والے سرمچاروں کے نشانے پر ہیں۔