کراچی : ڈیفنس میں دھماکہ ،3 افراد زخمی

350
فائل فوٹو

سندھ کے مرکزی شہر کراچی میں بم دھماکے کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق تین افراد زخمی ہوئیں ہیں ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز ٹو میں دھماکہ ایک بیکری میں ہوا ، دھماکے سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا ، اور جس سے تین افراد زخمی ہوئیں ۔

مقامی لوگوں کے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنائی دی اور دور واقع عمارتوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔

دھماکے کے فوراً بعد پولیس، رینجرز سمیت تحقیقاتی ادارے جائے حادثہ پر پہنچے، جبکہ دوسری جانب  تحقیقاتی اداروں کے مطابق واقعے کی تفتیش جاری ہے تاہم حتمی طور پر سلنڈر دھماکہ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔