ڈیرہ مراد جمالی میں ایف ڈبلیو او کے مشینری کو نشانہ بنایا – بی آر جی

417

ڈیرہ مراد جمالی بائی پاس روڑ کی تعمیر میں مصروف ایف ڈبلیو او کے بلڈوزر کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا – دوستین بلوچ

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ گذشتہ روز ہمارے سرمچاروں نے ڈیرہ مراد جمالی میں مہر دل کے مقام پر ایف ڈبلیو او کے ایک بلڈوزر کو ریمورٹ کنٹرول بم سے نشانہ بناکر ناکارہ بنادیا اور اس کے ڈرائیور، جو ایف ڈبلیو کا ملازم ہے، شدید زخمی ہوا۔

ترجمان نے کہا کہ یہ بائی پاس روڈ اوستہ محمد تا ڈیرہ مراد جمالی ایف ڈبلیو او کے زیر نگرانی میں فوجی مقاصد کیلئے تعمیر کیا جارہا ہے۔

دوستین بلوچ نے کہا کہ ہم مقامی آبادی کے بلوچوں سے اپیل کرتے ہیں کہ اس طرح کے ریاستی منصوبوں سے دور رہیں کیونکہ یہ ہمارے نشانے پر ہیں۔

انہوں نے مزید کہا آزاد وطن کے حصول تک ہماری مزاحمت جاری رہیگی۔