چمن: پاکستان فوج کے گاڑی پر بم حملہ، 2 اہلکار ہلاک، دو زخمی

591
file photo

بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں نامعلوم افرد نے پاکستان فوج کے گاڑی کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع کے مطابق دوبندی کے قریب پاکستان افغانستان سرحد پر باڑ لگانے کے دوران پاکستان فوج کی پٹرولنگ گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں دو اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔

عسکری حکام کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کچھ نہیں بتایا گیا۔