پنجگور میں ڈیتھ اسکواڈ کارندوں کی ہلاکت و کیچ میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی آر اے

359

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے 30 مارچ کو پنجگور کے علاقے گچک سے ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے دو کارندوں کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ کمانڈنٹ پنجگور کے حکم کے تحت پہاڑی سلسلے میں بلوچ سرمچاروں کے آمد و رفت  کی نشاندہی و نقشہ کشی میں مصروف تھے، گرفتار ملزمان سے تنظیم کی جانب سے قائم تحقیقاتی کمیٹی نے تفصیلی تفتیش کیا ، جس میں ملزمان نے اپنے جرائم کا اعتراف کیا کہ گچک کے پہاڑی سلسلے میں ان کے آمد کا مقصد فورسز کی جانب سے ہونے والے آپریشن میں ان کیلئے معلومات اکھٹا کرنا تھا۔

مذکورہ مجرمان کا رابطہ گچک کے رہائشی ڈیتھ اسکواڈ کے اہم کارندہ غلام سرور اور کمانڈنٹ پنجگور سے تھا، مجرمان میں سے میار نے راگے میں شہید کیئے گئے بی ایل ایف کے دو سرمچاروں شہید صدام اور ہیبتان کے شہادت میں خود براہ راست شریک ہونے کا اعتراف کیا جبکہ بختیار نے گچک میں شہید کیئے گئے نوجوان محمد عمر کے شہادت میں براہ راست شریک ہونے کا اعتراف کیا۔

بیبگر بلوچ نے مزید کہا تحقیقاتی کمیٹی کی سفارش پر مذکورہ مجرمان کو کل رات کچک میں فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا۔ مجرمان کی اعترافی ویڈیو جلد میڈیا میں شائع کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجرمان نے جرائم میں شریک اپنے ساتھی کارندوں کی نشاندہی کی ہے جن کو جلد عبرت کا نشانہ بنایا جائے گا۔

بیبگر بلوچ نے اپنے بیان میں کیچ کے علاقے کولواہ پارگ میں گذشتہ روز فرنٹیئر کور کے ایک چوکی کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ کل ہونے والے حملے میں ہماری طرف سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا جس میں فورسز کے متعدد اہلکار ہلاک و زخمی ہوگئے۔

انہوں نے مزید کہا بلوچ وطن سے قابض فورسز کی انخلاء تک ہماری مسلح کاروائیاں جاری رئیں گے۔