پنجگور سے دو افراد کی لاشیں برآمد

157

لاشوں کی شناخت بختیار اور معیار کے نام سے ہوئی ۔

اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے دملی  پنجگور سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا۔

پنجگور کے علاقے گچک اور رخشان کے علاقے بسیمہ سے تعلق رکھنے والے بختیار احمد اور معیار کی لاشیں پنجگور سے برآمد ہوئیں ہیں ۔

انتظامیہ کے مطابق دونوں افراد کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا ۔

ٹی بی پی رپورٹر کے مطابق دو افراد کے ہلاکت کی وجوہات تاحال معلوم نہ ہوسکے اور نہ ہی کسی مسلح گروپ  کا اس حوالے سے کوئی موقف سامنے آیا ہے ۔