یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے کہا کل ہمارے سرمچاروں نے تین بجے کے وقت سبی اور کوہلو کے درمیانی علاقہ ارنڈ میں شیرین آف کے مقام پہ واقع سرکاری چیک پوسٹ بڑے اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔
ترجمان نے کہا حملے میں قابض فورسز کے دو اہلکار موقعے پہ ہلاک جبکہ متعدد اہلکار زخمی ہوئیں۔
ترجمان نے مزید کہا سرکار اپنے لوٹ کھسوٹ والے عمل کو تیز کرنے کے لیے کوہلو کاہان ڈیرہ بگٹی سمیت بلوچستان میں اپنے پرانے زرخرید اور چند مقامی لوگوں کو طاقت اور اسلحے سے لیس کرکے آزادی پسند سرمچاروں کے مدمقابل لاکر اپنے قبضے اور لوٹ مار والے گھناؤنے عمل کو تقویت دینے کے پالیسی پہ عمل پیرا ہے،جسے بلوچ قوم ہرگز قبول کو تیار نہیں ہے اور سرمچاروں کے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رئیں گے ۔