پاکستانی عقوبت خانوں میں قید بلوچوں کو کورونا وائرس سے شدید خطرہ ہے – بی ایل اے سربراہ

272

ریڈ کراس کے جیلوں میں قید افراد میں کرونا وائرس پھیلنے کے متعلق بیان سے اتفاق کرتے ہوئے بلوچ لبریشن آرمی کے سربراہ بشیر زیب بلوچ نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان کے خفیہ عقوبت خانوں میں چالیس ہزار سے زائد بلوچ سیاسی قیدی بند ہیں۔ جو عالمی وباء کورونا سے انتہائی غیر محفوظ ہیں۔

بدھ کے روز سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹویئٹر پر بشیر زیب بلوچ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے قیدیوں پر ممکنہ تباہ کن صورتحال پر ریڈ کراس کا بیان حقائق پر مبنی ہے، خاص طور پر وہ جو پر ہجوم جیلوں میں پابند سلاسل ہیں، اس وقت پاکستان کے خفیہ عقوبت خانوں میں چالیس ہزار سے زائد بلوچ سیاسی قیدی بند ہیں، جو عالمی وباء کورونا سے انتہائی غیر محفوظ ہیں۔

بی ایل اے سربراہ کا کہنا تھا کہ عالمی ادارے خاص طور پر ریڈ کراس کو یہ یقینی بنانا چاہیئے کہ وہ تیسرے جینیوا کنوینشن کے تحت پاکستان پر دباؤ ڈالیں کہ وہ بلوچ سیاسی قیدیوں سے کماحقہ سلوک روا رکھے اور ان کی فوراً رہائی ممکن بنائے۔

خیال رہے ریڈکراس نے خبردار کیا تھا کہ کرونا وائرس پرہجوم جیلوں میں موجود قیدیوں کیلئے تباہ کن ثابت ہوسکتی ہے۔