ٹرمپ کا ایرانی جنگی کشتیوں کو نشانہ بنانے کا حکم

120

ایران و امریکہ کے درمیان آبی گزرگاہوں پہ تنازعہ ایک مرتبہ پھر شدت اختیار کرتا جارہا ہے ۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی نیوی کو ایرانی جنگی کشتیوں کو دیکھتے ہی نشانہ بنانے کا حکم دے دیا ہے۔

سوشل میڈیا کے ویب سائٹ ٹویئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں امریکی صدر نے کہا کہ جو ایرانی جنگی کشتی امریکی بحری جہازوں کو تنگ کریں تو ان کو نشانہ بنایا جائے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل امریکہ کی جانب سے ایران پر الزام عائد کیا گیا کہ اس کے جنگی کشتیوں نے امریکی بحریہ کے جہازوں کو ہراساں کیا ہے ۔