وزیراعلیٰ بلوچستان اور ناراض وزراء میں اختلاقات ختم

204

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے سینیٹر احمد خان کی رہائش پر ناراض وزراء سے ملاقات کی اور انہیں تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔

ذرائع کے مطابق سینیٹر احمد خان نے وزیراعلیٰ جام کمال اور وزراء کے درمیان اختلافات ختم کرا دیئے۔ وزیراعلیٰ نے ناراض وزراء کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی بھی کر دی۔

ملاقات میں سینیٹر نصیب اللہ مری اور دیگر پارٹی رہنما بھی شریک تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان حکومت اعتماد کھوچکی ہے، مستعفیٰ ہوجائیں یا اعتماد کا ووٹ لیں – اپوزیشن

صوبائی وزرا مٹھا خان کاکڑ، نور محمد دمڑ اور مشیر محمد خان طور اور پارلیمانی سیکریٹری سردار مسعود لونی وزیراعلیٰ سے ناراض تھے۔ چاروں نے چند روز قبل وزیراعلیٰ کو اپنے تحفظات پر مشتمل خط لکھ کر وزارتوں سے مستعفی ہونے کی دھمکی دی تھی۔