نوشکی: پاکستانی فوج کی گاڑی کو بم حملے میں نشانہ بنایا – یو بی اے

305

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے نوشکی میں پاکستانی فوج پہ حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ کل مغرب کے وقت ہمارے سرمچاروں نے نوشکی کے علاقے ریکو میں پاکستانی فوج کے گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے اس وقت نشانہ بنایا جب وہ اپنے دوسرے چوکی کی طرف حرکت کر رہے تھے۔

مزار بلوچ نے کہا کہ گاڑی ریموٹ کنٹرول بم کے حملے سے مکمل تباہ ہوا جبکہ گاڑی میں سوار تمام اہلکار موقع پر ہلاک ہوئیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ہمارے حملے بلوچستان کے سابقہ آزاد حیثیت کے بحالی تک جاری رہینگے۔