نوشکی میں کرونا وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق

223

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں کرونا وائرس سے متاثر پہلے کیس کی تصدیق ہوگئی۔ متاثرہ مریض کو کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

ٹی بی پی نمائندہ نوشکی کے مطابق کرونا وائرس سے متاثرہ شخص کا تعلق کینٹ خیبر پختونخواہ سے ہے جو تبلیغی جماعت کا رکن ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ فرید احمد کے مطابق تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے افراد کے ٹیسٹ کے نمونے کچھ دن پہلے حاصل کیئے گئے تھے جن کا رزلٹ آج موصول ہوا جس کے بعد ایک شخص میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ دیگر افراد کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔

کورونا سے متاثر 70 سالہ مریض بصیر اللہ ولد امین الحق کا تعلق کینٹ خیبر پختونخواہ سے ہے۔ ٹیسٹ مثبت آنے پر متاثرہ شخص کو علاج کے لئے کوئٹہ منتقل کیا گیا۔