نوشکی اور کیچ میں پاکستانی فورسز پر حملے

393
File Photo

بلوچستان کے ضلع نوشکی اور کیچ میں پاکستانی فورسز کو حملوں میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

ٹی بی پی نمائندہ نوشکی کے مطابق ریکو کے علاقے میں پاکستانی فورسز کے گاڑی کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں فورسز کو جانی نقصانات اٹھانے پڑے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی۔

دریں اثنا ضلع کیچ کے علاقے مند میں فورسز چوکی کو مسلح افراد نے نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع کے مطابق مند کے علاقے گواک میں واٹر سپلائی پر قائم فوجی چوکی کو نامعلوم افراد نے راکٹوں اور دیگر ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔

مذکورہ حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔ تاہم اس سے قبل اس نوعیت کے حملوں کی ذمہ داری مختلف بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں۔