نصیر آباد: غیرت کے نام پر خاتون سمیت دو افراد قتل

474

نصیر آباد کے علاقے بابا کوٹ میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت دو افراد کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کے مطابق نصیر آباد کے علاقے پولیس تھانہ باباکوٹ کی حدود گوٹھ پیارا خان عمرانی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک عورت اور ایک نوجوان الطاف حسین کو قتل کر دیا گیا، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس نے نعشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا۔ مزید کارروائی پولیس کر رہی ہے۔

آخری اطلاعات آنے تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔