بلوچ نیشنل لیگ کے مرکزی ترجمان نے کہا ایک بیان سوشل میڈیا میں آیا ہے کہ نائلہ قادری نے ایک نئی پارٹی بنانے کا اعلان کیا ہے، ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ نائلہ کے اس بیان سے پارٹی کا کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی بلوچ نیشنل لیگ کا کوئی ممبر اس بیان کا کوئی حصہ ہے لہذا نائلہ کے اس بیان کو ان کا ذاتی بیان تصور کیا جائے اور اس کو پارٹی سے نہ جوڑا جائے۔
بیان میں کہاں گیا کہ پارٹی اپنے قواعد کے مطابق نائلہ قادری کو شوکاز نوٹس جاری کرچکا ہے اور نائلہ قادری سے جواب طلب کی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی میں ڈسپلن کو اولین فوقیت حاصل ہے اور پارٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
مزید کہا گیا کہ بلوچ نیشنل لیگ نے پہلے ہی وضاحت کی تھی کہ کسی کو بھی پارٹی قوانین سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا، اگر کوئی اپنے ذاتی پروجیکشن کے لیے پارٹی پلیٹ فارم کو استعمال کرنے کی کو شش کرے گا اس کے خلاف سخت تنظیمی کاروائی ہوگی، بلوچ نیشنل لیگ بلوچستان کی آزادی تک جدوجہد جاری رکھے گی۔