مند حملے میں پاکستانی فوج کے 12 اہلکار ہلاک کیئے ۔ براس

888

بلوچ مزاحمتی تنظیموں بلوچ لبریشن آرمی، بلوچستان لبریشن فرنٹ، بلوچ ریپبلکن آرمی اور بلوچ ریپبلکن گارڈ کے اتحاد بلوچ راجی آجوئی سنگر (براس) کے ترجمان بلوچ خان نے نامعلوم مقام سے میڈیا میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے مند میں پاکستانی فوج پر حملہ کرکے 12 اہلکاروں کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

بلوچ خان نے میڈیا میں تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا کہ براس کے سرمچاروں نے مند کے علاقے چک آپ اور شیراز کے درمیانی پہاڑی علاقوں میں بیک وقت پاکستانی فوج کے ایک قافلے اور شیراز پہاڑ پر قائم فوج کے چیک پوسٹ کو گھیرے میں لیکر حملہ کردیا۔ سرمچاروں کے اس شدت کے ساتھ کامیاب حملے میں بارہ فوجی اہلکار موقع پر ہی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے جبکہ قافلے کے فوجی گاڑیوں کو تباہ کردیا گیا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ مذکورہ علاقہ سمیت پورا کیچ میں پاکستانی فوج گذشتہ ایک ہفتے سے اپنے آپریشن میں تیزی لاکر بلوچ نسل کشی میں مصروف تھی۔ جس فوجی قافلے کو نشانہ بنایا گیا وہ اسی آپریشن میں شریک ہونے جارہی تھی۔ اس آپریشن کے دوران عام بلوچ شہریوں کو نشانہ بنایا جارہا تھا۔ ہماری اطلاعات کے مطابق سویلین آبادی پر ہیلی کاپٹروں سے شیلنگ کی گئی اور پہاڑی علاقوں میں آباد بلوچوں کے گھروں کو نذر آتش کیا گیا۔ بلوچ سرمچار نا صرف قومی آزادی کے حصول کیلئے برسرپیکار ہیں بلکہ دشمن سے بلوچ آبادیوں کے دفاع کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔ براس کے سرمچاروں نے دشمن پر یہ حملہ بلوچ آبادیوں کے دفاع میں کیا۔

براس میڈیا نے حملے کی تصاویر بھی جاری کیئے۔

بلوچ خان نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہماری اطلاعات کے مطابق مذکورہ آپریشن میں جرائم پیشہ افراد کے گروہ نام نہاد ڈیتھ اسکواڈ اور مذہبی دہشتگرد جماعت کے کارندے دشمن فوج کے ہمراہ تھے۔ بلوچ راجی آجوئی سنگر آپریشن آسریچ کے تحت ان نام نہاد ڈیتھ اسکواڈوں کے عمل دخل کو بہت سے علاقوں میں محدود کرچکی ہے، اب یہ کارندے باقاعدہ فوج کے ہمراہ داری میں کام کررہے ہیں۔ جو اس بات کا واضح عکاس ہے کہ جرائم پیشہ افراد کے نام نہاد ڈیتھ اسکواڈ، مذہبی دہشتگرد گروہ اور پاکستانی فوج ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔ جہاں بلوچ سرمچار مکمل قومی آزادی تک دشمن فوج پر حملے کرتے رہیں گے، وہیں آپریشن آسریچ کے تحت ان قوم و سماج دشمن اور بلوچ آذادی کی مقدس تحریک سے منحرف و دشمن کے سامنے سرنڈر ہونے اور بعد میں دشمن کے ساتھ شانہ بشانہ بھگوڑوں کے صفائے میں تیزی لائی جائے گی۔