مغربی بلوچستان: مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

219

مغربی بلوچستان میں فائرنگ کے واقعے میں دو افراد ہلاک ہوگئے جبکہ حملہ آور فرار ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق مغربی بلوچستان کے علاقے پیشن غریب آباد میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے زاہد عرف مراد اور اس کا ساتھی ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق مسلح حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے تاہم واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔