مغربی بلوچستان میں تواتر کے ساتھ سیکیورٹی فورسز تیل و دیگر کاروبار کرنے والوں راہ گزرتے فائرنگ کرکے قتل کردیتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے زیر انتظام بلوچستان میں فائرنگ سے چار افراد جانبحق ہوگئے ہیں۔۔
فائرنگ کا واقعہ مغربی بلوچستان کے علاقے سراوان میں پیش آیا ، جہاں ایرانی سیکیورٹی اہلکاروں نے فائرنگ کرکے چار بلوچوں کو قتل کردیا۔
ایرانی فورسز کے ہاتھوں قتل ہونے والوں میں شاہ بخش ،محمد علی، عطاءاللہ اور عبدالرحمن شامل ہیں ۔
ایرانی سیکیورٹی زرائع نے دعوی کیا مذکورہ افراد منشیات کے سمگلر تھے جو فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے، تاہم آزاد زرائع سے ایرانی فورسز کے دعووں کی تصدیق نہ ہوسکی ۔