لاپتہ زائد کرد کے والد وفات پاگئے

364

بی ایس او آزاد کے سابق چیئرمین  اور پاکستانی فورسز و خفیہ اداروں کے ہاتھوں 2014 کو کوئٹہ سے لاپتہ ہونے والے زائد کرد اور جنوری دو ہزار بیس کو  شہید ہونے والے  یوسف کرد کے والد وفات پا گئے۔

ٹی بی پی کو موصولہ اطلاعات کے مطابق بی ایس او آزاد کے سابق چیئرمین زائد کرد اور اسی  سال  ( دو ہزار بیس) جنوری کے اواخر میں شہید ہونے والے یوسف کرد کے والد طویل عرصے سے بیمار تھے۔

حاجی الہی بخش کرد کی نماز جنازہ و تدفین ضلع خضدار کے تحصیل نال میں ہوگی ۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں ایسے بہت سے والدین اپنے لاپتہ فرزندوں کی بازیابی کی امید لئے اس دنیا سے کوچ کرگئے ہیں، گذشتہ روز لاپتہ غلام فاروق کی والدہ اپنے بیٹے کی بازیابی کی خاطر جدوجہد کرتے ہوئے چل بسے۔

بلوچستان میں لاپتہ افراد کا مسئلہ دن بدن گھمبیر صورتحال کی شکل اختیار کرتا جارہا ہے۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں سے لاپتہ ہونے والے افراد کی بازیابی کےلئے کوئٹہ و کراچی میں گذشتہ ایک دہائی سے پرامن احتجاج جاری ہے ۔