قلات: فائرنگ سے دو افراد ہلاک

638

مسلح افراد کی فائرنگ سے بچی سمیت ایک شخص زخمی ہوگئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات کے تحصیل منگچر میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، فائرنگ کے زد میں آکر باپ بیٹی زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق منگچر سے تقریبا ً پچاس کلومیٹر دور سب تحصیل جوہان کے علاقہ نرمک میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے نرمک کے رہائشی دو افراد کو قتل کردیا۔

مسلح افراد کی فائرنگ سے محمد قاسم ولد بہرام اور خدابخش ولد رحم بخش قوم جتوئی ساکن نرمک موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ سیف اللہ ولد عبدالسلام اور اس کی 10 سالہ بچی بی بی حفصہ گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئی۔

لیویز حکام نے واقع میں زخمی افراد کو کوئٹہ منتقل کردیا ہے جبکہ حملہ آور فرار ہوگئے ہیں۔ انتظامیہ نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔