طبی ہدایات کے باوجود چہرے پر ماسک نہیں پہن سکتا ہوں – ٹرمپ

137

امریکہ میں کووڈ 19 کے پھیلاؤ کے پیش نظر جاری طبی ہدایات کے باوجود صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ چہرے پر ماسک نہیں پہنیں گے۔

ٹرمپ نے کہا  وہ خود کو کسی ’صدر، وزیر اعظم، آمر، بادشاہ، ملکہ‘ کو اوول آفس میں ماسک پہن کر خوش آمدید کہتا تصور ہی نہیں کر سکتے۔

صدر ٹرمپ نے زور دیا ہے کہ ان ہدایات پر عمل کرنا لازمی نہیں۔ ’ان پر عمل کرنا ضروری نہیں، مجھے نہیں لگتا میں ان پر عمل کروں گا۔‘

امریکہ میں وبائی امراض کی روک تھام اور ان سے بچاؤ کے ادارے نے ہر شخص کو چہرے پر ماسک پہننے کی ہدایت جاری کی تھی۔

امریکہ میں کورونا وائرس کے دو لاکھ 473 مصدقہ متاثرین اور تقریباً 7000 اموات ہوچکی ہیں۔