صحبت پور: بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک شخص زخمی

132

بلوچستان کے علاقے صحبت پور میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔

بارودی سرنگ کا دھماکہ پولیس تھانہ آرڈی 298 کی حدود میں ہوا جس کے نتیجے میں محمد بگٹی شدید زخمی ہوگئے۔

زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد دینے کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

واضح رہے صحبت پور سمیت گرد و نواح کے علاقوں میں فورسز سمیت حکومتی حمایت یافتہ افراد کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔