شمالی وزیرستان: مسلح جھڑپ میں پاکستان فوج کے اہلکار سمیت 2 افراد ہلاک

268

شمالی وزیرستان کےعلاقے دتہ خیل میں پاکستانی فورسز کے آپریشن کے دوران فورسز اہلکار سمیت دو افراد ہلاک ہوگئے۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ دتہ خیل کے 8 کلومیٹر شمال مغرب میں نقل و حرکت کی معلومات ملنے پر فورسز نے فوری طور پع علاقے کو گھیرے میں لیا۔

آئی ایس پی آر کیمطابق فورسز کے گھیرے میں آتے ہی  مسلح افراد نے فائرنگ کردی شروع کردی۔ مسلح جھڑپ میں پاکستان فوج کا 32 سالہ نائیک عادل شہزاد سمیت دو مسلح افراد مارے گئے۔