شمالی وزیرستان: جھڑپ میں 7 مسلح افراد سمیت 2 پاکستانی اہلکار ہلاک

361

شمالی وزیرستان میں مسلح جھڑپ کے نتیجے میں سات افراد سمیت پاکستان فوج کے دو اہلکار ہلاک ہوگئے۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سپاہی مومن شاہ اور محمد ساجد جھڑپ میں ہلاک ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے سپاہی مومن شاہ کا تعلق ڈی آئی خان سے جبکہ سپاہی ساجد کا تعلق ایبٹ آباد سے تھا۔

آئی ایس پی آر نے دوسری جانب ہلاک ہونے والے افراد کے حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

خیال رہے اس سے قبل بلوچستان کے علاقے چمن میں بم حملے کے نتیجے میں پاکستان فوج کے دو اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے تھیں۔

چمن حملے کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی ہے۔