سبی: پولیس ہیڈ کانسٹیبل حملے میں زخمی

263

سبی پولیس ہیڈ کانسٹیبل پر نامعلوم افراد کا حملہ، ہیڈ کانسٹیبل زخمی حالت میں ہسپتال میں منتقل جبکہ ملزمان کی تلاش میں سبی پولیس ناکامی کا شکار

بلوچستان کے علاقے سبی میں ہیڈ کانسٹیبل امان اللہ لونی کرونا وائرس کے حوالے سے ڈیوٹی ختم کر کے اپنے گھر لونی گاؤں کی طرف جارہا تھا کہ لونی روڈ پر اچانک جھاڑیوں سے چار افراد نمودار ہوئے جو کہ مسلح تھے اور انہوں نے تشدد کر کے امان اللہ لونی کو شدید زخمی کر دیا۔

اطلاع ملتے ہی اے ایس پی حسنین اقبال، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ریاض احمد، ایس ایچ او سٹی محمد آصف خجک پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور زخمی ہیڈ کانسٹیبل امان اللہ لونی کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔

پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی اور شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سختی سے چیکنگ کی جا رہی ہے تاہم پولیس کو ملزمان کی تلاش میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ہیڈ کانسٹیبل امان اللہ لونی تاحال سول ہسپتال میں زیر علاج ہے۔