بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں ینگ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس پر حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دنیا کورونا وائرس سے صوبائی حکومت ڈاکٹروں سے جنگ لڑ رہی ہے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کی زندگیوں کو بلوچستان میں خطرات لاحق ہیں ڈاکٹروں نے حفاظتی کٹس اور دیگر لوازمات کے حصول کی خاطر احتجاج کیا ،غیر جمہوری روش اپنا کر صوبائی حکومت انتظامیہ نے ثابت کر دیا ہے کہ اب شعبہ طب سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرز کو بھی پرامن احتجاج کی اجازت نہیں ڈاکٹرز پر تشدد اور ظلم و ناانصافی قابل مذمت ہے صوبائی نااہل حکومت بیورو کریسی اور انتظامیہ کے سامنے بے بس ہے آج بلوچستان میں حکمرانی بیورو کریسی کی ہے جو بلوچ دشمن اقدمات سے پیچھے دکھائی نہیں دے رہے ہیں ڈاکٹرز پر ہونے والا تشدد ناانصافیوں کے حوالے سے فوری طور پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جائے صوبائی حکومت کے ارباب اختیار ہوں یا بیورو کریسی ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے دنیا کورونا وائرس سے اور صوبائی حکومت قوم کے مسیحاؤں سے لڑ رہی ہے اگر ڈاکٹرز نے اپنے حقوق کیلئے آواز بلند کی تو انہیں تحمل و صبر سے سنا جاتا فوری طور پر ان کے اہم مسائل جن کا ان کی زندگی و صحت سے تعلق ہے انہیں فوری طور پر حل کرتے مگر یہاں پر تشدد ظلم و زیادتیوں کا دور دورہ ہے نااہل صوبائی حکومت بلوچستان کے ہر طبقہ فکر کیلئے وبال جان بن چکی ہے انہیں اب تک یہ سمجھ نہیں کہ مسائل کو کیسے حل کیا جا سکتا ہے حکومت اخلاقی جواز بھی کھو رہی ہے فوری طور پر صوبائی حکمران مستعفی ہوں ان میں اتنی صلاحیت نہیں کہ بلوچستان کے ڈاکٹرز سمیت ہر طبقہ فکر کا سامنا کرسکیں اگر بلوچستان میں ابتدائی دنوں سے بہتر حکمت عملی اپناتے تو یقینا آج بلوچستان میں ہر طبقہ فکر اتنا پریشان نہ ہوتا۔
تازہ ترین
11 اگست: تاریخ، معنی اور قربانی — ٹی بی پی رپورٹ
11 اگست: تاریخ، معنی اور قربانی — ٹی بی پی رپورٹ
تحریر: یاران دیار
دی بلوچستان پوسٹ
بلوچستان کے عوام کے لیے 11 اگست محض ایک تاریخ...
کیچ: بلیدہ سے ایک شخص کی لاش برآمد
بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ گردانک سے بدھ کو ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے، جسے مبینہ طور...
استاد اسلم، لمہ یاسمین اور ریحان حوصلے و قربانی کی علامت – لکمیر بلوچ
استاد اسلم، لمہ یاسمین اور ریحان حوصلے و قربانی کی علامت
تحریر: لکمیر بلوچ
دی بلوچستان پوسٹ
شہید جنرل استاد اسلم بلوچ، لمہ یاسمین اور ان کے...
خضدار: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک شخص جبری طور پر لاپتہ
پاکستانی فورسز نے خضدار شہر کے وحید شاہ چوک سے رحمت اللہ ولد عبدالکریم بڈانی کو حراست میں لے لیا، جس کے...
امریکی اقدام سے بی ایل اے پر دباؤ یا شہرت میں اضافہ؟
امریکہ نے بلوچستان کے سب سے بڑی متحرک اور منظم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی “بی ایل اے” اور اس کے فدائین حملے کرنے والی...