خضدار/دکی: فائرنگ کے واقعات میں دو افراد ہلاک، دو زخمی

206

بلوچستان کے ضلع خضدار اور دکی میں پیش آنے والے فائرنگ کے تین مختلف واقعات میں مجموعی طور پر دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

ٹی بی پی نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق خضدار کے تحصیل زہری میں پندران روڈ پر سوہندھ کے مقام مقام پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوگئے جن کی شناخت پیر محمد اور شاہ ولی ڈائیہ سکنہ کاٹیلی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔

دریں اثنا دکی کے علاقے ناصر آباد روڈ پر فائرنگ کے واقعات میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کے واقعات میں اکرام اللہ ولد حاجی دین محمد حریفال بدالغنی ولد اختر جان قوم مسیزئی ناصر زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے دوسرے واقعے میں پہلے زخمی ہونے والے شخص کے بھائی نے فائرنگ کرکے مخالف گروہ کے شخص کو زخمی کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں زخمیوں کو ابتدائی طور پر سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں طبی امداد دینے کے بعد دوسرے زخمی کو کوئٹہ منتقل کیا گیا۔