جھاؤ حملے میں فورسز کے دو اہلکار ہلاک کیئے۔ بی آر اے

288

گذشتہ رات فورسز کے چیک پوسٹ کو راکٹوں و خودکار اسلحہ سے نشانہ بناکر دو اہلکار ہلاک کیئے – بیبگر بلوچ

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے گذشتہ رات آواران کے علاقے جہل جھاؤ عطا محمد بازار میں قائم فرنٹیئر کور کے ایک چیک پوسٹ کو راکٹوں اور خود کار اسلحہ سے نشانہ بناکر دو اہلکاروں کو ہلاک کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شکست خوردہ فورسز نے رات گئے تک سول آبادی پر متعدد مارٹر کے گولے فائر کیئے۔

بیبگر بلوچ نے مزید کہا قابض فورسز کی بلوچستان سے انخلاء تک ہماری مزاحمت جاری رہیگی۔