جوہان/پنجگور: فائرنگ اور دیگر واقعات میں دو افراد ہلاک

136

بلوچستان کے علاقے جوہان اور پنجگور میں دو مختلف واقعات میں دو افراد قتل اور تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔

منگچر سے 80 کلومیٹر دور جوہان کے حساس علاقہ روبدار میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے حضوربخش ولد محمد صدیق بنگلزئی کو ہلاک کردیا جبکہ ان کے دیگر تین ساتھیوں کو بندوق کے بٹ مارکر زخمی کردیئے اور فرار ہوگئے۔

حملے کی وجہ اور زخمیوں کے نام معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔

دریں اثنا پنجگورچتکان تار آفس میں معمولی تکرار پر ایک بھائی نے دوسرے بھائی کو خنجر مار کر قتل کردیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق پنجگور چتکان تار آفس کے رہائشی ثناء اللہ عرف چودھری ولد سبزل نے اپنے بھائی عبیداللہ کو خنجر مار کر قتل کردیا۔

واضع رہے کہ دونوں بھائی مزدور پیشہ ہیں اور لاک ڈاوُن کے باعث بے روزگاری سے تنگ تھے۔ اس سلسلے میں پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔

بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں نوجوان نے خودکشی کرلی۔

ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ حب چوکی کے علاقے دہنی بخش گوٹھ کے رہائشی نوجوان صدام حسین ولد ناصر خان نے خودکشی کرلی تاحال وجوہات معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔