بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے ضلع کیچ میں پاکستانی فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ آج مند کے علاقے گوک میں فوجی چیک پوسٹ پر راکٹوں اور خود کار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے میں دو اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے اور چیک پوسٹ کو نقصان پہنچا۔ یہ چیک پوسٹ علاقے کی واٹر سپلائی کمروں پر قبضہ کرکے بنائی گئی ہے۔
میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ سات اپریل کو مند گوک میں رودان کی پہاڑی پر قائم پاکستانی فوج کی چوکی پر ایک ہی دن دو حملے کیئے، جن میں اسنائپر رائفل سے دو فوجی اہلکاروں کو نشانہ بناکر ہلاک کیا۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔