بولان میں پاکستانی فوج کو بم حملے میں نشانہ بنایا – بی ایل اے

389

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا میں جاری کردہ بیان میں بولان میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے بولان کے علاقے سانگان میں سفر کے مقام پر گاڑی میں سوار پاکستانی فوج کے اہلکاروں کو بم حملے میں نشانہ بنایا۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی فورسز کے اہلکاروں پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ علاقے میں گشت کررہے تھے، حملے کے نتیجے میں فوج کا ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے جبکہ گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔