بولان : مارگٹ میں پاکستانی فورسز پر حملہ

348

فورسز پر مسلح افراد کے حملے میں جانی و مالی نقصان کی اطلاع بھی ہے۔

ٹی بی پی نمائندے کے مطابق بولان کے علاقے مارگٹ میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کو بم دھماکے سے نشانہ بنایا جس کے نیتجے میں فورسز کو جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

فورسز پر حملے کے حوالے سے تاحال پاکستان کی عسکری حکام کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے اور نہ ہی کسی مسلح گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

تاہم مذکورہ اور آس پاس کے علاقوں میں آئے روز پاکستانی فورسز کو مسلح افراد نشانہ بناتے ہیں جن کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم قبول کرتی ہے ۔