بنگلہ دیش : شیخ مجیب کے قاتل کو پھانسی دے دی گئی

233

بنگلہ دیشی حکومت نے شیخ مجیب الرحمن کے قتل میں ملوث سابق کیپٹن کوگرفتاری کے ایک ہفتے بعدپھانسی دیدی

 بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد کے والد شیخ مجیب الرحمن کوپندرہ اگست1975 کو خاندان سمیت قتل کردیا گیا تھا۔اس مقدمہ میں 1998میں کیپٹن عبدالمجید کو اسکے دیگر درجنوں ساتھیوں سمیت پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی، سزا سے قبل عبدالمجید 1996میں بھارت فرارہوگیا تھا۔

بنگلہ دیشی وزیرقانون انیس الحق نے بتایا کہ عبدالمجید کوایک ہفتہ قبل گرفتارکیا گیا،صدرکی طرف سے رحم کی اپیل مستردہونے کے بعد اسے اتوارکی صبح پھانسی دیدی گئی۔

واضح رہے کہ بنگلا دیشی وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد کے والد شیخ مجیب الرحمان اور ان کے دیگر اہلِ خانہ کو 15 اگست 1975ء کو ہونے والی ایک فوجی بغاوت کے دوران قتل کر دیا گیا تھا۔

حسینہ واجد اس وقت یورپ میں ہونے کی وجہ سے اس قاتلانہ حملے میں بچ گئی تھیں۔