بلوچستان : پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ شخص کی لاش منگوچر سے برآمد

524

ایک سال قبل پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے ضلع قلات کے علاقے اسپلنجی سے ایک شخص کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا تھا جس کی مسخ شدہ لاش گذشتہ روز منگوچر سے برآمد ہوا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے قلات کے علاقے اسپلنجی سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے ثناء اللہ ولد دوست محمد کی مسخ شدہ منگوچر سے برآمد ہوا ہے۔

بلوچستان میں پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں مختلف علاقوں سے لوگوں کی گرفتاری کے بعد لاپتہ ہوجانا اب روز کا معمول بن چکا ہے،  گذشتہ روز کیچ کے علاقے دشت جتانی بازار سے چھاپہ مار کر 9 افراد کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا تھا جس کے بعد 5 افراد بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ جبکہ باقی چار افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

لاپتہ افراد میں سے اس وقت سینکڑوں نوجوانوں کی مسخ شدہ لاشیں بھی برآمد ہوئی ہے ۔

دوسری جانب سے لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے کوئٹہ و کراچی میں گذشتہ ایک دہائی سے پرامن احتجاج بھی جاری ہے ۔