بلوچستان حکومت کورونا وائرس تدارک کے حوالے غلط بیانی سے کام لے رہا ہے – اختر مینگل

178

کوئٹہ میں کورونا وائرس کی روک تھام کےلئے طبی سہولیات موجود نہیں تو بلوچستان کے دیگر علاقوں میں کیا صورتحال ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کے صدر  سردار اختر مینگل نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹرٹویئٹر پر کیا ۔

اختر مینگل نے پاکستان وزیر اعظم عمران خان کو دورہ کوئٹہ کے موقع پر  مخاطب  کرتے ہوئے کہا  کہ آپ کو اگاہ کرنا چاہتا ہوں کہ آپ کو جس طرح کورونا  کے پیش نظر بریفنگ دی گئی ہے کہ موجودہ حالات میں حکومت بلوچستان کس طرح کورونا کا مقابلہ کر رہی ہے یہ مکمل طورپر غلط بیانی ہے۔

 بی این پی سربراہ نے کہا تمام طبی عملہ اس وقت احتجاج میں ہے انہیں بنیادی سامان فراہم نہیں کیا گیا ہے ، اور انہوں (بلوچستان حکومت)  نے آپ ( عمران خان) کو بی ایم سی لے جاکر ایک غلط تاثر دیا ہے،  جبکہ حقیقت میں زمین میں کچھ بھی نہیں ہے۔

اختر مینگل مزید  نے کہا کہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں کورونا وائرس کے نشاندہی کےلئے طبی اوزار سمیت دیگر  طبی سہولیات موجود نہیں تو کوئی بھی باآسانی اندازہ لگا سکتا ہے کہ بلوچستان کے دیگر علاقوں میں طبی سہولیات کی کیا صورتحال ہوگی ۔

خیال رہے کہ اس وقت عالمی وباء کورونا وائرس بلوچستان میں بھی تیزی سے پھیل رہا ہے لیکن پاکستان کی وفاقی اور بلوچستان حکومت کی جانب سے خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائے جارہے ہیں،جس کے سبب ہسپتالوں میں ڈاکٹروں نے مجبور ہو کر احتجاج بھی کیا جن پر پولیس نے شدید تشدد کرکے انھیں گرفتار بھی کرلیا تھا۔

ڈاکٹروں پہ تشدد اور گرفتاری کی بلوچستان کے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں اور تنظیموں نے شدید مذمت بھی کی تھی ۔