بلوچستان حکومت اب افسر شاہی کے رحم و کرم پر ہے – نیشنل پارٹی

125

نیشنل پارٹی کے صوبائی سوشل میڈیا سیکریٹری سعد دہوار بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں حکومت بلوچستان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان کی طرف سے کرونا سے نمٹنے کے لیئے ایک پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیا گیا ہے جس کا سربراہ حیران کن طور پر چیف سیکریٹری بلوچستان کو بنا دیا گیا ہے جو کہ ایک غیر منتخب شخص ہے، اس پارلیمانی کمیٹی میں اپوزیشن لیڈر سمیت چھ وزراء اور چھ ایم پی ایز شامل ہیں،  آئینی طور پر ایوان کے قوائد و ضوابط کے مطابق کسی بھی پارلیمانی کمیٹی کے لیئے اس کی سربراہی صرف منتخب نمائندہ ہی کرسکتا ہے جو اس ایوان کا بقائدہ طور پر حصہ ہو مگر یہاں الٹی گنگا بہہ رہی ہے ایک غیر منتخب شخص کو منتخب نمائندوں کا سربراہ بنا دیا گیا ہے جو کہ غیر جمہوری عمل کا حصہ اور حکومت کی نالائقی کو ثابت کرتا ہے، یہاں ایسا محسوس ہورہا ہے کہ تمام حکومتی مشینری اپنی ناکامی کی وجہ سے اب افسر شاہی کے رحم و کرم پے پیں۔

انہوں نے کہا وزیراعلی کو چاہئے وہ فوری طور پر اس کمیٹی کا نوٹیفیکیشن واپس لیکر از سر نو کسی منتخب نمائندے کی سربراہی میں کمیٹی کو تشکیل دیں۔