بلوچستان: حادثات و واقعات میں 2 افراد جانبحق، 10 زخمی

197

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سمیت نوشکی اور مستونگ میں پیش آنے والے مختلف حادثات اور واقعات میں پولیس سپاہی سمیت 2 افراد جانبحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دارالحکومت کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس کے پولیس ٹریننگ سینٹر میں اسلحہ کی صفائی کے دوران بندوق چلنے سے سپاہی لیاقت علی ولد سعید محمد جاںبحق ہوگیا۔

دوسری جانب ضلع مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں ٹریکٹر اور ویگن میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص زلمے ولد غلام قادر جاںبحق جبکہ غلام قادر ولد خان محمد سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ لاش اور زخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں ضلع نوشکی کے علاقے کلی جمالدینی میں معمولی تکرار پرتصادم کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔