بلوچستان: بچے سمیت 4 افراد جبری طور پر لاپتہ

305

بلوچستان کے مختلف علاقوں سے پاکستانی فورسز نے بچے سمیت چار افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع پنجگور کے علاقے پروم دز سے صلال ولد اسماعیل اور جاوید ولد عزیر کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا گیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق ہائی سکول دز پر قائم چوکی سے فوج نے جاوید کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام کردیا تھا اور بعد ازاں صلال کو فوجی کیمپ بلایا گیا جہاں سے انہیں بھی حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا۔

اسی طرح پاکستانی فورسز نے گذشتہ روز مشکے کے علاقے پروار سے تیرہ سالہ بچے خیر جان ولد مجید کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا جس کے بعد اس کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکی ہے۔

کیچ کے علاقے تمپ ملانٹ سے فیض احمد ولد جان محمد سکنہ ملانٹ کو یکم اپریل کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا۔

دریں اثنا 30نومبر 2018 کو کراچی سے لاپتہ ہونے والے محمود ولد قادر بخشبازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے۔