بلوچستان: بلیدہ سے 3 افراد پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

242

فورسز نے صبح چار بجے گھر پہ چھاپہ مار کر تین افراد کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔

ٹی بی پی کو مقامی ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے بلیدہ سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں نے چھاپہ مار کر تین افراد کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔

بلیدہ کے علاقے میناز سے لاپتہ ہونے والوں میں اللہ بخش ولد میرزا،  مولا بخش ولد جہانگیر اور فدا حسین ولد حاجی ناگمان شامل ہیں

بلوچستان میں ایک طرف جہاں عالمی وباء کورونا وائرس کے سبب لوگوں میں محصور ہیں وہی دوسری جانب پاکستانی فورسز کے چھاپوں اور آپریشنز میں تیزی آئی ہے۔

بلوچستان میں لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے سرگرم تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کا احتجاجی کیمپ بھی گذشتہ ایک دہائی سے زائد عرصے سے کوئٹہ و کراچی پریس کلبوں کے سامنے جاری ہے۔