بسیمہ: خسرہ سے دو بچے جانبحق

367
فائل فوٹو

بلوچستان کے علاقے بسیمہ میں خسره کی بیماری سے 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔

بسیمہ کے کلی جنگیزئی میں دو بچے خسره کی شکار ہونے کی بعد جان کی بازی ہار گئے جبکہ مزید کئی ایسے بچے ہیں جو تاحال خسره کا شکار ہیں۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ بچوں کا علاج کیا جائے اور ویکسین کا عمل شروع کیا جائے تاکہ یہ بیماری مزید پھیل نہ سکیں۔