ایک چینی ماہر نے کہا کہ جنگ کرنے کی امریکی قابلیت میں بہت کمی واقع ہوئی ہے۔
چار طیارہ بردار جہازوں کے کورونا سے متاثر ہونے کے باوجود امریکہ ایشیاء پیسیفک خطے میں اپنی موجودگی برقرار رکھنے کی کوشش میں چین کے نزدیک بحری کارروائیاں کر رہا ہے لیکن ایک چینی ماہر کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات امریکی بحریہ کی کمزور پوزیشن کو نہیں چھپا سکتے اور مزید انفیکشن کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔
بیجنگ کے ملٹری ماہر کا کہنا ہے کہ امریکی طیارہ بردار جہاز کچھ وقت کیلئے مشنز کرنے کے قابل نہیں ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکی بحریہ ان کی جگہ دیگر اقسام کے وارشپس استعمال کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔