افغانستان: ہلمند میں مسافر بردار گاڑی بارودی سرنگ دھماکے سے تباہ، 8 شہری جانبحق

164

افغانستان کے جنوبی صوبوں میں ہونے والے پر تشدد واقعات میں متعدد افراد جانبحق و زخمی ہوئیں ہیں ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند کے ضلع گریشک میں ایک مسافر بردار گاڑی بارودی سرنگ کی زد میں آنے سے آٹھ شہری جانبحق جبکہ تین شدید زخمی ہوئیں ہیں ۔

طالبان کی جانب بچھائے گئے بارودی سرنگوں کی زد میں آئے روز عام شہریوں کی گاڑیاں آتے ہیں جس سے اکثر اوقات جانی نقصان بھی اٹھانا پڑتا ہے ۔

دریں اثناء دوسری جانب بلوچستان کے ضلع نوشکی سے متصل افغان صوبے شوراوک کے علاقے سروخاھانو اور سارگو میں طالبان اور افغان سرحدی فورسز کے درمیان جھڑپ میں دو اہلکار مارے گئے جبکہ 7 زخمی ہوئیں ہیں۔

 کندھار پولیس نے دعوی کیا کہ حملے میں 16 طالبان مارے گئے اور 9 زخمی ہوئیں ہیں اور اسی طرح طالبان نے بھی 22 اہلکاروں کی ہلاکت کا دعوی کیا ۔

تاہم آزاد زرائع سے افغان پولیس اور طالبان ترجمان کے دعووں کی تصدیق نہ ہوسکی ۔

دوسری جانب کندھار ہی کے ضلع شاولیکوٹ اور خاکریز میں بھی شدید نوعیت کے جھڑپوں کی اطلاع ملی ہے۔

ضلع شاولیکوٹ کے علاقے ماٹو میں جھڑپوں کے فضائی حملے میں گیارہ طالبان کے مارے جانے کی اطلاع ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ و طالبان کے درمیان امن معاہدے پہ دستخط کے بعد بین الافغانی مذاکرات کے آغاز سے قبل طالبان نے افغان فورسز پہ اپنے حملوں میں تیزی لائی ہے۔