گوادر: غیرقانونی ٹرالنگ کے خلاف جیونی کے ماہی گیروں کا احتجاج

517

بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر میں غیرقانونی ٹرالنگ کے خلاف جیونی کے ماہی گیروں نے احتجاج کیا، ریلی نکالی گئی اور فشریز آفس کے سامنے دھرنا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جیونی کے سمندر میں غیرقانونی ٹرالنگ کے خلاف بلوچستان فشرمین ورکر یونین کے عہدیداران اور جیونی کے ماہی گیروں نے ایک احتجاجی ریلی نکالی۔ احتجاجی ماہی گیروں نے فشریز آفس کے سامنے دھرنا دیا۔

ماہی گیروں نے مطالبہ کیا کہ فشریز پیٹرولنگ ٹیم کے انچارج، اے ڈی اور فشریز تاسک فورس کے سربراہ کا فوری طور پر تبادلہ کیا جائے بصورت دیگر ماہی گیر فشریز آفس جیونی پر لگا دینگے۔ ماہی گیروں نے تحصیلدار جیونی کو ایک مراسلہ بھی تحریر کیا اور غیرقانونی ٹرالنگ کی روک تھام کا مطالبہ کیا۔

ماہی گیروں نے مشیر فشریز کی کارکردگی کو صفر قرار دیا ار کہا کہ اگر غیرقانونی ٹرالنگ پر قابو نہیں پایا گیا تو فشریز آفس جیونی پر تالہ لگا دیا جائے گا۔

بلوچستان فشریز ورکر یونین نے کہا کہ وبائی حکومت کی خاموشی نے ماہی گیروں کو مایوس کردیا ہے۔ یونین نے مطالبہ کیا کہ محکمہ فشریز جیونی مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ذمہ داران کا اگر تبادلہ نہیں کیا گیا تو احتجاج کا سخت راستہ اپنایا جائے گا۔