کیچ میں فورسز پر مسلح افراد کا حملہ

266

بلوچستان کے ضلع کیچ میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع کے مطابق گشت پر معمور فورسز اہلکاروں کو گورکوپ تل کے مقام پر نشانہ بنایا گیا جس کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔

حملے میں فورسز اہلکاروں کے ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں تاہم عسکری حکام کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔

بلوچستان کے ضلع کیچ سمیت دیگر علاقوں میں فورسز پر اس نوعیت کے مختلف حملوں کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتی رہی ہے جن میں فورسز کو بڑی تعداد میں جانی و مالی نقصانات اٹھانے پڑے ہیں۔ تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔