کیچ: مسلح افراد اور فورسز میں جھڑپیں

307

بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاکستانی فورسز کی آپریشن جاری ہے جہاں فورسز اور مسلح افراد میں جھڑپیں ہوئی ہیں۔

ٹی بی پی کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں فورسز پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں فورسز کو جانی نقصانات اٹھانے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

حملہ تربت بلیدہ روٹ پر جاہانی آپ کے مقام پر ہوا ہے۔ حملے کے بعد فورسز کی اضافی نفری بھی جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں۔

اطلاعات ہیں کہ سوراپ ندی میں بھی فورسز کا نشانہ بنایا گیا جہاں فورسز کے مدد کیلئے ہیلی کاپٹر پہنچ گئے ہیں۔

عسکری حکام کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔