بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے مزید تین نوجوانوں کو لاپتہ کردیا۔
اطلاعات کے مطابق آج شام کے وقت کیچ، بلیدہ کے علاقے میناز سے چھاپے کے دوران تین نوجوانوں کو فورسز اہلکاروں نے حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ مذکورہ نوجوانوں کی شناخت حیات، عابد اور جہانزیب کے ناموں سے ہوئیں ہے۔
بلوچستان میں لاپتہ افراد کا مسئلہ ایک دیرینہ اور گھمبیر مسئلہ بن چکا ہے، بلوچ قوم پرست جماعتوں کی جانب سے بلوچستان میں جبری گمشدگیوں میں پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ملوث ہونے کے بارہا ثبوت پیش بھی پیش کئے گئے اور حالیہ عرصے میں پاکستان کی وفاقی سیاست کرنے والے قوم پرست جماعت بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب سے پاکستان کی پارلیمنٹ میں آرمی ایکٹ کے حمایت کے بدلے درجنوں لاپتہ افراد کو خفیہ اداروں کی قید خانوں سے رہا گیا ۔
گذشتہ ایک ہفتے کے دوران آٹھ نوجوانوں کو گوادر، پنجگور اور بلیدہ سے جبری طور پر لاپتہ کیا جاچکا ہے جن میں سے اکثریت طالب علموں کی ہے۔
خیال رہے بلوچستان میں لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے کوئٹہ و کراچی میں لواحقین کی جانب سے گذشتہ ایک دہائی سے پرامن احتجاج بھی جاری ہے ۔