دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لیکر لاپتہ کردیا۔
فورسز کے ہاتھوں گرفتاری بعد لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت داد بخش ولد میار کے نام سے ہوئی ہے جسے کیچ کے علاقے پیدارک سے لاپتہ کیا گیا۔
یاد رہے روزانہ کی بنیاد پر بلوچستان کے مختلف علاقوں سے سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں لوگوں کے گرفتاریوں کے بعد لاپتہ ہونے کے خبریں موصول ہوتی ہے کچھ روز قبل فورسز کے تحویل میں تشدد سے ایک بلوچ خاتون کے جانبحق ہونے کی خبر بھی موصول ہوئی تھی۔
لاپتہ افراد کی لواحقین کی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے رہنما ماما قدیر بلوچ کے مطابق بلوچستان میں سیاسی کارکنان، طلباء، خواتین، اساتذہ اور بزرگوں کو لاپتہ کرنا نئی بات تصور نہیں کی جاتی ہے۔ بیس سال سے بلوچستان میں جبری گمشدگیاں جاری ہیں اور اب تک 50 ہزار سے زائد افراد لاپتہ کردیئے گئے ہیں۔