کیچ: عام آبادی پر آپریشن میں مصروف پاکستانی اہلکاروں کو نشانہ بنایا – بی آر اے

210

حملہ ہوکنی کور کے مقام پر اس وقت کیا جب دو اہلکار فوجی قافلے کو سیکورٹی دے رہے تھے ۔ بیبگر بلوچ

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے کل کیچ کے علاقے گورکوپ اور تل کے درمیان فرنٹیئر کور کے دو اہلکاروں کو ہوکنی کور کے مقام پر اس وقت نشانہ بناکر ہلاک کیا جب وہ سول آبادیوں کے خلاف آپریشن کی تیاری میں مصروف فوجی قافلے کو سیکورٹی دے رہے تھے، حملے کے بعد آپریشن کی تیاری میں مصروف اہلکار پسپا ہوکر واپس اپنے ہلاک اہلکاروں کی لاشیں اٹھانے میں مصروف ہوگئے۔

ترجمان نے کہا کہ حواس باختہ فورسز اہلکار رات گئے مذکورہ علاقوں میں مارٹر گولے فائر کرتے رہے۔

بیبگر بلوچ نے مزید کہا کہ قابض فورسز کی بلوچ وطن سے انخلاء تک ہماری جنگ جاری رہیگی۔