کچلاک: حادثے میں بچی سمیت 2 افراد جانبحق

464

کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں حادثے کے دوران بچی سمیت دو افراد جاںبحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ کچلاک بائی پاس پر پیش آیا جہاں دو گاڑیوں میں تیز رفتاری کے باعث تصادم کے نتیجے میں ایک بچی اور خاتون موقعے پر جاںبحق ہوگئیں۔

حادثے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں ریسکیو عملے نے طبی امداد کےلیے کوئٹہ سول اسپتال منتقل کیا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں میں خاتون بھی شامل ہے۔