کورونا وائرس کی روک تھام میں بھرپور تعاون کریں گے – بلوچ ڈاکٹرز فورم

120

بلوچ ڈاکٹرز فورم نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت اور محکمہ صحت عوام اور ڈاکٹروں کو کرونا وائرس سے بچانے کیلئے بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے جس سے کرونا وائرس کے کیسز زیادہ ہونے لگے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ عرصہ دراز سے ہم اعلی احکام سے سہولیات کے فقدان کا رونا روتے رہے لیکن اب جب پانی سر سے اوپر گزر چکا ہے تو محکمہ صحت صرف نوٹیفکیشن کی حد تک کام کر رہی ہے اور کرونا وائرس کی پھیلاو کو روکنے کے لیے بنائے گئے قرنطینہ سینٹر وائرس کو مذید پھیلا کی وجہ بن رہی ہیں۔اسکے علاوہ قرنطینہ سینٹر میں موجود ڈاکٹرز بغیر کسی سہولیات کے اپنے ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔کرونا وائرس کے پینڈیمک ہونے کے بعد اسکے ہر جگہ پھیلنے کا خطرہ ہے اور یہاں پر بھی محکمہ صحت دور دراز علاقوں اور اضلاع میں کرونا وائرس سے بچا اور اسکے روک تھام کیلئے بنیادی سہولیات فراہم نہیں کر رہا ہے۔

ترجمان نے کہا ہم اس بیان کے توسط سے اعلی احکام اور محکمہ صحت کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ اس مشکل کی گھڑی میں بلوچ ڈاکٹرز فورم ہر کٹھن صورتحال میں ان سے تعاون کے لیے تیار ہیں لیکن بغیر کشتی کے کسی کو سمندر میں پھینکناعقلمندی نہیں ھے،ہم آخر میں اعلی احکام اور محکمہ صحت سے اپیل کرتے ہیں کہ اس مشکل گھڑی میں زمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلوچستان کے عوام اور ڈاکٹروں کو کرونا وائرس سے بچا کے لئے سہولیات فراہم کریں اور اس وبا کے خلاف ضروری اقدامات اٹھائیں۔